ForestrypediaMiscellaneous

Pakistan’s Largest Banyan Tree

Spread the love

پاکستان کا سب سے بڑا برگد کا درخت

سرگودھا کے علاقےمڈھ رانجھا کے قریب موجود، یہ برگد کا درخت پاکستان کا سب سے بڑا،اور دنیا کا دوسرا بڑا اور قدیم درخت ہے کہ جس کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے۔

دریائے چناب کے کنارے واقع اس کرشماتی درخت کے اوپر اور نیچے ایک الگ ہی دنیا آباد ہے۔ انواع و اقسام کے پرندوں نے گھونسلے بنارکھے ہیں۔ ان کی نت نئی بولیاں کانوں میں رس گھولتی رہتی ہیں۔

امید نو سے بھری صبح، سایہ دار ٹھنڈی دوپہر میں بہت ہی نرالا پن ہے جبکہ اسرار بھری شام کی تو بات ہی الگ ہے؛ اور رات کو تو بس اس درخت پر الوؤں کی راجدھانی ہوتی ہے کیونکہ توہم پرستی، خوف اور ہیبت کی وجہ سے لوگ رات کو اس کے قریب جانے سے کتراتے ہیں۔اس درخت کی سحرانگیزی کا اندازہ وہی لگاسکتے ہیں جو یہاں وقت گزارتے ہیں۔

پاکستان میں پایا جانے والا یہ سب سے بڑا برگد دن بھر چہل پہل اور رونقوں کا مرکز بنا رہتا ہے۔ اس کی بے پناہ خوبصورتی لوگوں کو دور دراز سے یہاں کھینچ لاتی ہے اور جو لوگ یہاں آجائیں، وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔

قدرت کا یہ حسین شاہکار جہاں یہ علاقے کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی ورثہ ہے، دیگر ممالک کے لوگ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔

دنیا میں سب سے بڑا برگد کا درخت سری لنکا میں ہے جس کے 350 بڑے اور 3000 چھوٹے تنے ہیں۔ تاہم مڈھ رانجھا اور سری لنکا میں پائے جانے والے برگد کی ایک بات مشترک ہے کہ دونوں کے اصل تنے کی شناخت ممکن نہیں۔

دنیا کا تیسرا بڑا درخت انڈیا میں موجود ہے اور امید ہے کہ وہ کچھ عرصہ بعد دوسرے نمبر پر اجاے گا کونکہ ہم بےحس قوم ہیں۔

ہمیں اس چیز کا احساس ہی نہیں کی کارخانہ قدرت سے کسی بھی چیز کی ایک بھی نسل کا ختم ہو جانا اس علاقے کے دیگر تمام جانداروں کے لیے کس حد تک خطرناک ہوتا ہے ۔۔ درختوں کی نسل میں سے پیپل کی نسل ختم ہونے کی لسٹ میں پہلے نمبر پر جب کہ بوہڑ دوسرے نمبر پر ہے ۔۔۔!!

اگر کوئی صدیوں کی عمر پانے والے ان درختوں کو لگانا چاہے تو نرسریوں سے انکے پودے مل جاتے ہیں ۔

Writing and research.
Mohammad Nawaz

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »