World Snake Day

Spread the love

Today is World Snake Day. Here is some information in this regard. There are more than 3000 species of snakes in the world. Of which only 600 are biting snakes.

آج سانپوں کا عالمی دن ہے. اسی حوالے سے آپ کے ساتھ کچھ معلومات شیئر کرتا ہوں. دنیا میں سانپوں کی 3000 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں. جن میں سے صرف 600 کاٹنے والی ہیں.

World Snake Day
World Snake Day

There are 68 species of snakes in Pakistan. Among which there are eight to ten are biting snakes.

پاکستان میں سانپوں کی68 اقسام پائی جاتی ہیں. جن میں آٹھ سے دس کاٹنے والی ہیں.

Many people die just because of the fear of snakes. That is why we must know the difference between poisonous and non-poisonous snakes.

بہت سے لوگ صرف سانپوں کے ڈر کی وجہ سے مر جاتے ہیں. اسی لیے ہمیں زہریلے اور غیر زہریلے سانپوں میں فرق پتہ ہونا چاہیے

1- The head of poisonous snakes is usually triangular in shape. While the head of non-venomous snakes is usually long and round.

1- زہریلے سانپوں کا سر عموما تکون کی شکل کا ہوتا ہے. جبکہ غیر زہریلے سانپوں کا سر عموما لمبا اور گول ہوتا ہے.

World Snake Day
World Snake Day

2- The eyes of poisonous snakes are oval and long. While non-venomous snakes have round eyes.

2- زہریلے سانپوں کی آنکھیں بیضوی اور لمبی ہوتی ہیں. جبکہ غیر زہریلے سانپوں کی آنکھیں گول ہوتی ہیں.

3- Venomous snakes have long lenses inside their eyes.

3-زہریلے سانپوں کی آنکھوں کے اندر پتلی لمبی ہوتی ہے

While the pupil of the eye of non-venomous snakes is round.

جبکہ غیر زہریلے سانپوں کی آنکھ کی پتلی گول ہوتی ہے.

World Snake Day
World Snake Day

4- Venomous snakes have sharp pointed teeth called fangs.

4-زہریلے سانپوں کے واضح نوکیلے دانت ہوتے ہیں جنہیں فینگض(Fangs) کہا جاتا ہے

While non-venomous snakes do not have such sharp pointed teeth.

جبکہ غیر زہریلے سانپوں کے ایسے واضح نوکیلے دانت نہیں ہوتے..

World Snake Day
World Snake Day

5- Venomous snake bite has two or four clear teeth marks. While non-venomous snake bite marks are small and round.

5- زہریلے سانپ کے کاٹنے کے دو یا چار واضح دانت کے نشانات ہوتے ہیں. جبکہ غیر زہریلے سانپ کے کاٹنے کے چھوٹے اور گول نشانات ہوتے ہیں

These are some obvious differences, but there are many more.

یہ کچھ واضح فرق ہے ان کے علاوہ اور بھی کئی فرق موجود ہیں

(Important role of snakes in our natural environment)

(ہمارے قدرتی ماحول میں سانپوں کا اہم کردار)

Like all wildlife, snakes also have a purpose on this earth.

تمام جنگلی حیات کی طرح سانپ بھی اس زمین پر کسی مقصد کے تحت موجود ہیں۔

We all know that the snake is not everyone’s favorite animal, nor is it always appreciated.

ہم سب جانتے ہیں کہ سانپ سب کا پسندیدہ جانور نہیں ہے اور نہ ہی اس کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے۔

But now people’s thinking is changing.
Although there is fear in the hearts of most of the people about snakes, but hopefully this too will end.

لیکن اب لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آ رہی ہے۔
گو کہ زیادہ تر لوگوں کے دلوں میں سانپ کو لے کر ڈر پایا جاتا ہے مگر امید ہے کہ یہ بھی ختم ہو جائے گا۔

As I said that the snake is not appreciated, I mean that people are not aware of or willing to accept its role in the natural environment.

جیسا کہ میں نے کہا کہ سانپ کو سراہا نہیں جاتا ہے اس سے میری مراد ہے کہ لوگ قدرتی ماحول میں اس کے کردار سے واقف نہیں یا ماننے کو تیار نہیں۔

Some people believe that they exist in the world to harm us, while some people have no idea what is the reason for their presence.

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دنیا میں ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے موجود ہیں جب کہ کچھ لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ ان کی موجودگی کی وجہ کیا ہے ؟

Snakes exist in this world for a specific purpose.
They were not created to scare us or to balance our human population.

سانپ اس دنیا میں ایک خاص مقصد کے تحت پائے جاتے ہیں۔
یہ ہمیں ڈرانے کے لیے یا ہماری انسانی آبادی کا توازن برقرار رکھنے کے لئے تخلیق نہیں کیے گئے۔

Remember that snakes have nothing to do with humans, but humans are a source of fear for them.

یاد رکھیے سانپوں کا انسانوں سے کوئی لینا دینا نہیں بلکہ انسان اُن کے لئے ڈر کا باعث ہیں۔

So why do snakes exist in this world?
Snakes are a key link in the food chain. It plays the role of a predator and prey. It helps in maintaining a healthy environment and ecosystem.

تو پھر سانپ کیوں اس دنیا میں موجود ہیں؟
سانپ غذائی زنجیر (food chain) کی ایک کلیدی کڑی ہے۔ یہ ایک شکاری اور شکار کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک صحت مند ماحول اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

(to control the number of scavengers)
Scavengers play a very important role in the environment but their species cannot be allowed to cross a limit.

(کتر کر کھانے والے جانوروں کی تعداد کو کنٹرول رکھتے)
کتر کر کھانے والے جانور ماحول میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن ان کی نسل کو ایک حد سے تجاوز نہیں ہونے دیا جا سکتا۔

The common house rat, found around us, is an invasive species (except in Africa). It has become a plague for the whole world. And it has a negative impact on the environment as it depends on birds and insects for food.

ایک عام گھریلو چوہا، جو کہ ہمارے آس پاس پایا جاتا ہے، ایک ناگوار سپی شیز ہے (ماسوائے افریقہ کے)۔ یہ پوری دنیا کے لئے ایک وباہ (Pest) بن چکا ہے۔ اور ماحول پر منفی اثرات مرتب کیے ہوئے ہے کیوں کہ یہ غذا کے لئے پرندوں اور کیڑے مکوڑوں پر انحصار کرتا ہے۔

It also eats crops and vegetable gardens. Apart from this, it also spreads diseases.
So nature has provided us free service snakes to control these rodents.
Many species of snakes exist to eat scavengers.

یہ فصل بھی کھا جاتا ہے اور سبزیوں کے باغ بھی۔ اس کے علاوہ یہ بیماریاں بھی پھیلاتا ہے۔
اس لیے قدرت نے ہمیں ان چوہوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مفت خدمات گار سانپ فراہم کیے ہیں۔
سانپوں کی بہت سی اقسام کترنے والے جانوروں کو کھانے کے لئے موجود ہیں۔

Brown House Snake (non-venomous),
Black Mambas
And Mozambique Spitting Cobras (highly venomous) snakes are very fond of rats and can kill you.
Although you would never want to keep mamba or cobra snakes in your garden, if you let them out in the bushes they will attack mice before they come to you.

بھورا گھر والا سانپ Brown House Snake (غیر زہریلا)،
کالا مامبا Black Mambas
اور موزمبیق کا زہر تھوکنے والا کوبرا Mozambique Spitting Cobras (انتہاٸی زہریلے) سانپ چوہوں کے بہت شوقین ہیں اور آپ کو ان سے نجات دلا سکتے ہیں۔
اگرچہ آپ کبھی بھی مامبا یا کوبرا سانپوں کو اپنے باغ میں رکھنا نہیں چاہیں گے لیکن اگر آپ انکو جھاڑیوں میں چھوڑتے ہیں وہ آپ کی طرف آنے سے پہلے چوہوں پر حملہ کریں گے۔

(main food of frogs and snakes)
Frogs are also a favorite food of many species of snakes. Especially the Herald Snake (harmless) and Night Adder Snake (venomous).

(مینڈک سانپوں کی اہم خوراک)
مینڈک بھی سانپوں کی بہت سی اقسام کی پسندیدہ خوراک ہیں۔ خاص طور پر Herald Snake (بے ضرر) اور Night Adder Snake (زہریلا) کی۔

We don’t want frogs to disappear completely, they are already on the list of the world’s most endangered vertebrates.

ہم نہیں چاہتے کہ مینڈک مکمل طور پر ختم ہو جائیں یہ پہلے ہی دنیا کے تیزی سے ختم ہونے والے فقاریہ جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

They are also very important to the environment as they eat mosquitoes and insects which is good for us.

یہ ماحول کے لیے بہت اہم بھی ہیں کیوں کہ یہ مچھر اور کیڑے مکوڑوں کو کھاتے ہیں جو کہ ہمارے لئے ایک مفید بات ہے۔

Frogs are an important source of food for many animals such as birds and snakes.
But a large number of animals in the environment is also not suitable, otherwise there is an imbalance in the environment.
So snakes maintain this balance by eating frogs.

مینڈک بہت سے جانوروں مثلاً پرندوں اور سانپوں کی خوراک کا اہم ذریعہ ہیں۔
لیکن ماحول میں ایک جانور کی زیادہ تعداد بھی موزوں نہیں ورنہ ماحول میں عدم توازن پیدا ہو جاتا ہے۔
اس لیے سانپ مینڈکوں کو کھا کر یہ توازن برقرار رکھتے ہیں۔

(What else do snakes eat?)
Lizards are mostly common and harmless
Spotted bush snakes are an important part of the Spotted Bush Snake’s diet.
Wherever Geckos are found, there are Spotted Bush Snakes.

( سانپ اور کیا کھاتے ہیں؟ )
چھپکلیاں بڑی تعداد میں عام اور بے ضرر
داغدار جھاڑی سانپ Spotted Bush Snake کی خوراک کا اہم حصہ ہیں۔
جہاں پر بھی Geckos چھپکلیاں پائی جائیں گی وہاں کہیں نہ کہیں داغدار جھاڑی سانپ Spotted Bush Snake پائے جاٸیں ہیں۔

This is the reason why snakes cannot be kept away from houses as many geckos are found in houses.
Also, all types of lizards are food for snakes.
For example Skinks, Agama’s blue heads chameleons.

یہی وجہ ہے کہ سانپوں کو گھروں سے دور نہیں رکھا جا سکتا کیوں کہ گھروں میں بہت سے Geckos چھپکلیاں پائی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ تمام اقسام کی چھپکلیاں سانپوں کی خوراک ہیں۔
مثلاً Skinks, Agama’s blue heads chameleons۔

Something like a snake
That Mamba, Boomslang and Vine Snakes also make baby birds part of their diet

کچھ سانپ جیسا
کہ Mamba, Boomslang and Vine Snakes پرندوں کے بچوں کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں

Mamba snakes also eat hyrex cubs with gusto.
That is why they are found in large numbers in valleys.

مامبا سانپ Mamba Snake ہائریکس کے بچوں کو بھی شوق سے کھاتے ہیں۔
اسی لیے یہ وادیوں میں بہت زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

Some snakes are specialized feeders such as egg eaters, snail eaters and slug eaters.
This suggests that many animals are part of the snake’s diet.
The question arises how to control the number of snakes?
So, first of all, man is the leader.
We are responsible for killing thousands of snakes every year. Whether splitting it in two with a spade or accidentally running a car over it, our stake is the greatest.

کچھ سانپ اسپیشل فیڈرز ہیں مثلاً انڈے کھانے والے، کنکھجورا کھانے والے اور سلگ کھانے والے۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت سے جانور سانپوں کی خوراک کا حصہ ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سانپ کی تعداد کیسے کنٹرول میں رہتی ہے؟
تو سب سے پہلے انسان سر فہرست ہے۔
ہم سالانہ ہزاروں کی تعداد میں سانپوں کو مارنے کے زمہ دار ہیں۔ چاہے اسے Spade سے دو ٹکڑے کر دیں یا حادثاتی طور پر گاڑی اس پر سے گزار دیں ہمارا حصہ اس میں سب سے زیادہ ہے۔

Dogs and cats also kill large numbers of snakes, and this is not part of a natural process.

Snakes also have natural predators in the environment. Therefore, they are not only predators but also prey.

کتے اور بلیاں بھی بہت زیادہ تعداد میں سانپوں کو مارتے ہیں۔اور یہ ایک قدرتی عمل کا حصہ نہیں ہے۔

سانپوں کے بھی قدرتی شکاری ماحول میں موجود ہوتے ہیں۔اس لیے یہ صرف شکاری نہیں بلکہ شکار بھی ہیں۔

Many bird species such as herons and raptors eat snakes. In addition, mongoose, genets, monitor lizards and many snake species prey on other small snakes.

بہت سی پرندوں کی سپی شیز مثلاً Herons اور Reptors سانپ کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ Mongoose, Genets, Monitor lizards اور بہت سی سانپوں کی اقسام دوسرے چھوٹے سانپوں کا شکار کرتی ہیں۔

So the next time you see a snake in your garden or in a natural environment, leave it there or if you don’t want to see it there, consult a snake catcher.
Don’t hurt it.
Remember that it exists in the world for a very good reason.
We need snakes because without a healthy ecosystem the world system will collapse.

تو اگلی بار اگر آپ کو اپنے باغ یا کسی قدرتی ماحول میں کوئی سانپ نظر آئے تو اسے وہیں چھوڑ دیں یا اگر اسے آپ وہاں نہیں دیکھنا چاہتے تو سانپ پکڑنے والے سے رجوع کریں۔
اس کو نقصان مت پہنچائیں۔
یہ یاد رکھیں کہ یہ دنیا میں ایک بہت اچھی وجہ کی بنا پر موجود ہے۔
ہمیں سانپوں کی ضرورت ہے کیوں کہ ایک صحتمند ماحولیاتی نظام کے بغیر دنیا کا نظام ختم ہو جائے گا۔

The snake is a wonderful and impressive animal that we have to protect like any other wildlife.

سانپ بہت ہی کمال کا اور متاثر کن جانور ہے جس کو ہم نے باقی جنگلی حیات کی طرح تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Written and arranged by Maryam Malik and Fahad Malik.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Translate »